فیفا ورلڈ کپ میں پیش آنیوالے حیرت انگیز واقعات

پبلک نیوز: کھیل کے میدان میں جب مقابلہ ہوتا ہے تو وہاں بہت سی دلچسپ اور عجیب و غریب چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ میں پیش آنے والے ایسے کچھ دلچسپ واقعات یہاں قارئین کی ںذر کیے جا رہے ہیں۔

سیاستدانوں کو بھی فٹ بال کا بخار چڑھ گیا۔ کروشین کابینہ نے اپنی ٹیم کے  پہلی بار ورلڈ کپ میں پہنچنے کی خوشی میں روایتی لباس کی بجائے فٹ بال شرٹس زیب تن کر کے ٹیم سے محبت کا اظہار کیا۔

کروشین فائرفائٹرز اپنی ٹیم کے سپورٹرز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے آخری لمحات میں فائر الارم بجنے پر ریسکیو کے لیے نکل گئے۔ باقی بچے ملازمین نے جیت پر خوب جشن منایا۔

ورلڈ کپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی فتح پر کھلاڑیوں نے انوکھا انداز اپنا لیا۔ کسی نے بیٹ کو بندوق ،کسی نے گیٹار اور کسی نے وائلن بنا لیا۔ اس طرح ان کی جیت کا جشن دیر تک چلتا رہا۔

اگر کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ان کی جانب سے بھی ایسے دلچسپ کارنامے دیکھنے میں آتے ہیں جو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ ویمبلڈن کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال اپنی رفتار پر قابو نہ رکھ پائے۔ شارٹ کھیلتے ہوئے شائقین کے درمیان جاپہنچے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں