فیفا ورلڈ کپ2018ء: کروشیا نے پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ماسکو(پبلک نیوز) کروشیا نے پہلی بار فیفاورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میں کروشیا کا مقابلہ فرانس سے جبکہ انگلینڈ اور بیلجئم تیسری پوزیشن کے لئے مدمقابل ہونگی۔

فیفاورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 52 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ میچ کے 5ویں منٹ میں کیرن ٹریپیر نے فری کک کے ذریعے گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلائی، جسے کروشیا کے ایوان نے 68 ویں منٹ میں گول کرکے ختم کردیا۔

مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 109 ویں منٹ میں ماریو مانزوکچ کے گول نے کروشیا کو فائنل میں پہنچا دیا۔کروشیا 15 جولائی کو میگا ایونٹ کے فائنل میں فرانس کے مدمقابل ہو گی جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے لئے 14 جولائی کو بیلجئم سے مقابلہ کریگا۔

 

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں