پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار

کراچی (پبلک نیوز) سندھ کی دو با اثر ترین شخصیات کوعدالت نے مفرور قرار دے دیا ہے۔ مقرور قرار پانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورشامل ہیں۔

تفصییلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ کے چالان میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو مفرور قرار دے دیا۔ ایف آئی اے نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ کاعبوری چالان  بینکنگ کورٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں جمع کرایا۔

ایف آئی اے کی جانب سے نجی بینک کے چیئرمین حسین لوائی سمیت مجموعی طور پر 20افراد کو مفرور قرار دیا گیا۔ فہرست میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کا نام انیسویں اور بیسویں نمبر پر ہے۔

حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں مفرور ملزموں میں انور مجید اور ان کے فرزند کا بھی نام شامل ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 32افراد کے خلاف بے نامی اکاؤنٹس  کی تحقیقات میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس 2014ء میں چند ماہ کے لیے کھولے گئے۔ جس پر تحقیقات 2015ء میں شروع ہوئیں مگر دباؤ کے باعث تحقیقات دی گئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے مطابق اکاؤنٹس مختلف لوگوں کے نام پر جعلی دستاویزات کے ذریعہ کھولے گئے۔ تحقیقات پر ان تمام افراد نے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں