ایف آئی اے نے جنسی سرگرمیوں میں ملوث مزید 14 چینی باشندے گرفتار کرلیے

اسلام آباد (پبلک نیوز) چائینہ کے باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کا معاملہ، ایف آئی اے نے جنسی سرگرمیوں میں ملوث مزید 14 چینی باشندے گرفتار کرلیے۔

 

تفصیلات کےمطابق چائینہ کے باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے معاملہ پر ایف آئی اے نے مزید 14 چینیوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل چینی باشندوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار چینی باشندوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے انسانی سمگلنگ، جسم فروشی اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ چینی باشندے اسلام قبول کرنے کے جعلی سرٹیفکیٹ دکھا کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں