رمضان شوگر ملز کا مینجر، شریف خاندان کا فرنٹ مین لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور (پبلک نیوز) ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شریف خاندان کے فرنٹ مین کی دبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر رمضان شوگر ملز کے مینجر محمد مشتاق کو لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر کے نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام  نے رمضان شوگر مل کے جنرل مینجر مشتاق چینی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کر کے نیب کے حوالے کر دیا۔ پی آئی حکام کے مطابق محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا۔

 

نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں ساٹھ کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کی تھی اور یہ  شریف فیملی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ مشتاق چینی پر رمضان شوگر مل سے نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالے کا جعلی سروے کرانے کا بھی الزام ہے۔

 

نیب تحقیقات میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز نے کہا تھا کہ میرے مالی معاملات کی دیکھ بھال مشتاق چینی کرتا ہے، جبکہ شہباز شریف نیب کو بیان دے چکے ہیں کہ ان کے بیٹے سلمان شہباز معاملات دیکھتے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق مشاق چینی کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں