ایف آئی اے کا چھاپہ، ہنڈی میں ملوث 3افراد گرفتار، 2کروڑ 95لاکھ روپے برآمد

کراچی (کاشف منیر) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی بڑی کارروائی، صدر داؤد پوتہ روڈ پر قائم حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی کے منیجر اور ایجنٹس سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 2 کروڑ 95 لاکھ پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی۔ صدر داؤد پوتہ روڈ پر قائم حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنی کے منیجر اور ایجنٹس سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 2 کروڑ 95 لاکھ پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

کمپنی میگا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ایچ اینڈ ایچ کمپنی کے لیے منی لانڈرنگ کرتی تھی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایچ اینڈ ایچ کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق سعودی ریال اور امریکی ڈالر کو غیر قانونی طریقے سے دبئی بھیجا جا رہا تھا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں