کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی، 3ارب روپے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی (کاشف منیر) آن لائن الیکٹرانک کرنسی فراڈ کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کراچی میں بڑی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم کے مطابق 3ارب روپے کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گلشن ٹاؤن سے گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن الیکٹرانک کرنسی فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل عبدالغفار کے مطابق تین ارب روپے کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم گلشن ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم غلام سرور نے آج رات گیارہ بجے سعودی عرب کی ٹکٹ بک کرا رکھی تھی

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں