ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

 

کراچی (پبلک نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد نبراز کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اس کی تصاویر اس کی ایک رشتہ دار خاتون کو بھی بھیج چکا تھا۔

 

بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے اور بھی انڈر ایج بچیوں کی تصاویر ملی۔ چائلڈ پورنو گرافی میں کم از کم 7 سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے اور اس میں اصلاح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

 

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں چائلڈ پورنو گرافی ایک حساس مسئلہ ہے اور اس کی سخت ترین سزائیں ہیں۔ متاثرہ بچی کلاس 6 کی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں