ایف آئی اے کا دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

پبلک نیوز: بیرون ملک جائیدادوں کے کھوج کا اگلا مرحلہ، ایف آئی اے نے دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 400 سے زائد پاکستانیوں نے دبئی میں کروڑوں ڈالرز کی جائیدادوں کا اعتراف بھی کرلیا۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے 893 افراد کو نوٹس بھیجے،،جن میں سے 400 سے زائد افراد نے نوٹسز کا جواب دیا۔ نوٹس کا جواب دینے والوں میں دبئی میں پراپرٹی کا اعتراف کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 443 افراد نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ پراپرٹی خریدنے والے افراد کو بھیجے گئے نوٹس کے ذریعے وارننگ دی گئی تھی کہ دبئی میں موجود پراپرٹی کے حوالے سے رقم کی قانونی منتقلی کے ثبوت پیش کریں۔ دوسری صورت میں دبئی حکومت سے رابطہ کرکے تمام پراپرٹی کو بحق سرکارضبط کروانے کیلئے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں جائیداد خریدنے والے تمام افراد کے حوالے سے تحقیقات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کارروائی کرے گا، جو افراد اور کمپنیز بیرون ممالک میں خریدی گئی جائیداد کی رقم منتقلی کی کے قانونی ثبوت فراہم نہیں کریں گی ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں