مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

لاہور(مستنصر عباس) نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود رانا مشہود نے امریکا جانے کی کوشش کی، جسے امیگریشن حکام نے ناکام بنا دیا۔ لیگی رہنماء کو لاہور ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

 

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں امریکہ جانے سے روکا گیا، ایف آئی اے کی طرف سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے تاحال نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو ائیرپورٹ سے لینے نہیں آیا، ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے مطلع کر دیا تھا۔

رانا مشہود پر یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہو چکے ہیں، نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکا۔ رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ میرے وہاں مسلسل پوچھنے اور کیس کے متعلق دریافت کرنے پر متعلقہ عملے کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں