بیرون ملک اکاؤنٹس، جائیدادوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(پبلک نیوز) بیرون ملک اکائونٹس اور جائیدادوں سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ کے مطابق مزید 96 افراد کی یو اے ای میں جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 

بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں 1211 پاکستانی جائیدوں کے مالک ہیں۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 774 افراد نے جائیدادوں سے متعلق بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔363 مزید افراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبر:895 پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 60 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ایک شخص فرار ہے۔ 57 افراد اس سلسلے میں تعاون نہیں کر رہے۔ 60 ایسے پاکستانی ہیں جن کی جائیددیں زیادہ ہیں لیکن ایف بی آر کے پاس کم ظاہر کیں۔ واضع رہے کہ ایف بی آر نے دبئی میں جائیداد خریدنے والے تین سو پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کو دے دی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں