عمران خان تب بھی ملک کے ہیرو تھے جب حمزہ شہباز نیکر پہن کر کھیلتے تھے: فیاض الحسن چوہان

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان تب بھی ملک کے ہیرو تھے جب حمزہ شہباز نیکر پہن کر کھیلا کرتے تھے۔ نااہل ڈیفکٹڈ بھٹو عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے رہے۔

 

پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف تم پاکستان کے طیب اردگان نہیں خرد برد خان ہو۔ منی لانڈرنگ کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے نوازشریف کو تاحیات مجرم قرار دیا۔ میک اپ والی سرکار عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

 

انھوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل کے چار سو بیس قیدی کو چھوٹے گوشت کی ڈشیں دی جاتی ہیں۔ خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو ڈیڑھ پائو کی بوٹی اور بسیار خوری کی وجہ سے کچھ ہو گا۔ کیپٹن صفدر کو کہناچاہتا ہوں بیوی نے فیصلہ کیا چوڑیاں توڑ کر ہتھکنڑیاں پہنوں گی کیپٹن صفدر بھی پندرہ سو ریال کی چوڑیاں توڑنے کا اعلان کریں۔

 

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز پروڈکشن آرڑر پر کوئی ایم پی اے یا ایم این اے میڈیا ٹاک نہیں کر سکتا۔ عمران خان ملک کے ہیرو ہیں جب حمزہ نیکر پہن کر کھیلا کرتے تھے اس وقت وہ قوم کے ہیرو تھے حمزہ بتائیں کس قانون کے تحت جھوٹ بول رہے ہیں۔

 

ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں کہوں گا حمزہ شہباز کے پرویز الہٰی پروڈکشن آرڈر کو معطل کریں۔ نااہل ڈیفکٹڈ بھٹو عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے رہے۔ جس طرح آپ آئے اسی طرح عمران خان بھی اقتدار پر آئے۔ جب کوئی بیمار ہوتا ہے وہ لوگوں سےکم ملتا ہے تاکہ جراثیم نہ لگ جائے صفدر اعوان اور حمزہ کہتا ہے بیمار شخص سے زیادہ لوگوں کو ملوایا جائے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں