عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ، جب چاہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنا دیں: فیاض الحسن

 

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے متعلق افواہیں دور کر دیں۔ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ حمزہ شہباز اپنے پنجرے کے کھڑکی دروازے کھولنے کی غلطی نہ کریں ورنہ ن لیگ کے سارے پرندے اڑ جائیں گے۔ جب چاہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنا دیں۔ ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر ادھم مچانے والے اب چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

 

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) لاہور میں میڈیا نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار سے متعلق افواہیں کل دور کر دیں، عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا۔ ہمارے ارکان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ تھے ہیں اور رہی گے۔

انھوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنا پنجرہ، کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی غلطی نا کریں ورنہ ن لیگ کے سارے پرندے اڑ جائیں گے۔ ن لیگ کے 50 ارکان سے رابطہ ہے، جب چاہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنا دیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر (ن) لیگ، پیپلزپارٹی نے اودھم مچایا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا پرانے ڈیٹا پر رپورٹ مرتب کی۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی سے کہوں گا اب ڈوبنے کے لیے چلو بھر پانی ڈھونڈیں۔

 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کو ڈیلی میل کا رپورٹر روز پکار رہا ہے وہ حکومت پر تنقید سے پہلے اسے جواب دیں۔ ڈیڑھ سال میں ریلوے، پی آئی اے، پاکستان پوسٹ کا ریونیوبڑھا۔ عالمی اداروں نے کہا پاکستان میں دہشتگردی ختم ہوئی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں