زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں، ایک آیان علی اور دوسرا پتلی گلی: فیاض الحسن چوہان

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کے دو مسئلے ہیں ایک آیان علی اور دوسرا پتلی گلی۔ زرداری صاحب کی خواہش ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکلے اور وہ پتلی گلی سے نکل جائیں۔ سعید غنی  تو آصف زرداری کے لیے پین کلر کا کام کرتے ہیں۔ سندھ کی جعلی نمائندگی حاصل کر کے اس کی معیشت سے کھلواڑ کرنے والوں قوم اب معاف نہیں کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لے کر خیبر تک پورا پاکستان کسی کی میراث نہیں ہے۔ نہ ہی کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی صوبے یا شہر میں کسی پاکستانی شہری کے داخلے پر پابندی لگا سکے۔ سعید غنی صاحب جیسے سیاستدان جو زرداری صاحب اور ان کی مافیا کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے

انھوں نے کہا کہ ان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی لگا سکیں۔ آیان علی سے رشوت خوری کرواتے ہیں اور رشوت خوری پکڑی جائے توپتلی گلی کا استعمال کرتے ہیں۔ اب آیان علی تو باہر بیٹھی ہیں اور پتلی گلی ای سی ایل کی وجہ سے کام نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب زرداری صاحب کو مسئلہ ہورہا ہے اور انکی شدت سے خواہش ہے کہ انکا نام  ای سی ایل سے نکلے اور وہ پتلی گلی کا استعمال کر سکیں۔ ۔یہ کرپٹ لوگ جعلی طریقے سے سندھ کی نمائندگی حاصل کر کے اس کی معشیت سے کھلواڑ کرتے  ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ جس کے باعث ہر سال بے شمار لوگ غربت سے شہید ہوتے ہیں۔ ان کے اوپر لادے ہوئے جاگیردار اآلِ زرداری اور انکے حواری جو اربوں ڈالر کی کرپشن کرتے ہیں۔ جب ہم نے ان کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو ہمیں سندھ کا دشمن کہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ وفاقی کا بینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ سے فیصلہ نہیں آتا اور تحریری آرڈر نہیں آتاتب تک ای سی ایل سے نام نکالنے اور رکھنے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں