آل شریف کی تاریخ ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم سے زبردست خطاب پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 24 ہزار ارب قرضہ پر کمیشن، ہر پاکستانی ان کو آج پھر ہیرو تسلیم کر رہے ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم سے زبردست خطاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 24 ہزار ارب قرضہ پر کمیشن، ہر پاکستانی ان کو آج پھر ہیرو تسلیم کر رہے ہیں۔ مریم صفدر کا ظفروال جلسہ میں داخلے کیلئے غریبوں کی دکانیں مسمار کی، اس کی مزمت کرتے ہیں، رسی جل گئی بل نہیں گیا۔ ابو بچاؤ تحریک پر بڑا شور ہے۔ ابو بچانے نکلے ہیں آئے دنیا ہمارے ساتھ چلے کے نعرے کے ساتھ تحریک چلا رہے ہیں۔

 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب 22 کروڑ عوام بیوقوف نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو دیوالیہ کیا۔ اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چلے گی، پاکستان اب ترقی کرے گا۔ آل شریف کی تاریخ ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے۔ اتفاق فاؤنڈری ہو یا ماڈل ٹاؤن کیس، تحریک انصاف ایسا کوئی سٹیپ نہیں لے گی۔ چوروں کی اولادین تحریکیں نہیں چلا سکتیں۔ مریم نواز کو دعویٰ ہے کہ وہ 50 ڈگری کی گرمی میں بغیر شامیانے کے سڑکوں پر نکلیں، حمزہ شہباز انقلابی شاعری نہ کریں بلکہ جیل میں اپنا احتساب کروائیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے نیب آزاد ادارہ ہے اس کے خلاف کارراؤئی کرے گا۔ آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے کیسز پر گرفتاری ہوئی ہے۔ آل پاکستان لٹ مار کا ہر کرندہ جیل میں ہو گا۔ اپوزیشن نے این آر او کی پوری کوشش کی لیکن وزیراعظم عمران خان کرپٹ ٹولے کے مخالف ہیں، یہ کونسی جیل ہے جہاں اپنے میک اپ کا سامان بھی منگوا لیا گیا؟ یہ جیلوں میں برتھ ڈے پارٹیاں منانے نہیں آئے بلکہ کرپشن کا احتساب دینے آئے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں