'آپ کو شرم آنی چاہیے' صحافی کے سوال پر فیاض الحسن چوہان کا غیر اخلاقی رویہ

لاہور (پبلک نیوز) صحافی نے سوال کیا تو فیاض الحسن چوہان برہم ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں سابق  امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان قاضی حسین احمد کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔

گفتگو کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ سراج الحق کا کہنا ہے ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ کھوکھلا لگ رہا ہے۔ حکومت نے ایک قدم اس طرف نہیں اٹھایا،، اس پر کیا کہیں گے؟ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس ہے۔ ایسا سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

صوبائی وزیربرائے اطلاعات کی جانب سے سوال کا جواب دینے کے بجائے میڈیا کو برا بھلا کہنے پر صحافیوں نے ان کے رویے کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں