آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

دبئی (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، حارث سہیل کی 130 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔

 

آسٹریلیا کے اوپنرز کپتان فنچ اور عثمان خواجہ نے اس میچ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت سٹروکس کے ساتھ اپنی اننگز کھیلیں۔ عثمان خواجہ نے 111 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے جبکہ فنچ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

مارش اور گلین میکسویل نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔ مارش نے 61 رنز بنائے۔ میکسویل نے صرف 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے اپنے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان نے 9 اوورز میں 73 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے ہیں۔

 

گرین شرٹس کے بلے بازوں نے نسبتاً آج زیادہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی کے ساتھ میچ اختتام پزیر نہ کر سکے اور پاکستانی مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز تک محدود رہی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 130، شان مسعود اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں