بس ڈرائیور، مسافر کے درمیان جھگڑا، بس دریا میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی

پبلک نیوز: چین میں بس دریا میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ بس میں نصب سکیورٹی کیمرے نے واقعہ کی منظر کشی کردی۔ دوران سفر بس ڈرائیور اور مسافر کے درمیان جھگڑا حادثہ کا باعث بنا۔ بس میں نصب سکیورٹی کیمرے نے افسوس ناک واقعہ کی منظر کشی کردی۔

چین  کے شہر چون گنگ میں بس کو حادثہ کیسے پیش آیا۔ بس میں لگے سکیورٹی کیمرے نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ دوران سفر بس ڈرائیور اور خاتون میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی جس سے بس بے قابو ہو کر دریا میں جاگری جس کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے بس حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلاتے ہوئے بس کی اندورونی ویڈیو جاری کردی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ رین نامی بس ڈرائیور سے جھگڑا کرنے والی خاتون کی شناخت 48 سالہ لیو کے نام ہوئی ہے جو اسٹاپ گزرنے پر آپے سے باہر ہوگئی تھی۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں