جناح ہسپتال لاہور میں فزیوتھراپی کے سٹوڈنٹس ، ڈاکٹروں میں جھگڑا

لاہور (سدرہ غیاث) صوبائی دارالحکومت میں واقع جناح ہسپتال میں فزیوتھراپی کے سٹوڈنٹس اور ڈاکٹروں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں دھڑوں نے ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج  بھی کیا۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) جناح ہسپتال نے واقعہ  پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیپاٹمنٹ میں ہیڈ کی تعنیاتی کامعاملہ طول پکڑ گیا۔ جس پر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے فزیوتھراپی کے طلبہ اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

 فزیواتھرپسٹ طلبہ کا کہنا ہے کہ سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمںٹ ہراساں کرتا، آج نئی ہیڈ کو ملنے گئے جس پر دفتر میں موجود ڈاکٹروں نے ملنے سے روک دیا۔

دوسری طرف ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کے الزام بے بنیاد ہیں۔ یہ ڈاکٹرز کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آتے ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے پولیس کو بھی طلب کیا گیا۔ ایم ایس جناح ہسپتال نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں