روس اور امریکا کے درمیان بلیک سی پر چھیڑ چھاڑ

پبلک نیوز: روس اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات اور چھیڑ چھاڑ کے بڑھتے واقعات روس کا لڑاکا طیارہ امریکی نیوی کے جاسوس طیا رے کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔

کیا روس نے امریکا کو خبردار کیا، یا امریکا نے پہلے مداخلت کی کوشش کی؟ امریکی دفاعی حکام کے مطابق بلیک سی پر گشت کرتے امریکی نیوی کے طیارے کے راستے میں  روسی لڑاکا طیارہ رکاوٹ بنا۔ روسی طیارہ ایس یو 27 نہایت تیز رفتاری سے امریکی طیارے ای پی 3 کے بالکل سامنے سے گزرا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ روسی طیارے کے اس اقدام نے امریکی پائلٹ اور عملے کی جان خطرے میں ڈالی دی۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطاق امریکی طیارہ روس کے ایئر اسپیس کے قریب پہنچا تھا۔ جس پر ان کا لڑاکا طیارہ حرکت میں آیا۔ جس کے بعد امریکی طیارے نے اپنا رُخ بدل لیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں