فلم سنجو کے ہدایت کار مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (پبلک نیوز) فلم سنجو کے ہدایت کار اور پروڈیوسرز مشکل میں پھنس گئے۔ ہندوستان کے ڈان کہلائے جانے والےابو سلیم نے فلم میں ان کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔

فلم سنجو نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گھاڑے تو وہیں ان کی مشکلات بھی ختم نہیں ہو رہی۔ ہندوستا ن کے ڈان کہلائے جانے والے ابو سلیم نےسنجو کے ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کمار ہیرانی اور ونود چوپڑا کوفلم میں ان کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

1993 کے ممبئی دھماکوں میں سزا کاٹنے والے ابو سلیم نے قانونی نوٹس میں انتباہ کیا ہے کہ فلم میں ان کے بارے میں غلط تصویر پیش کی گئی ہے لہٰذا فلم کے ہدایت کار ان سے 15 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں