محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے 13ارب کا بجٹ مختص کرنے کی حتمی تجویز دے دی گئی

لاہور(ادریس شیخ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ کو کٹ لگ گیا، میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین سمیت متعدد منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ، گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک تہائی رقم محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

 

پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مختلف محکموں کے بجے نشیب و فراز کا شکار ہو رہے ہیں، اسی دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں 21 ارب 50 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کاموجودہ مالی سال میں بجٹ 34ارب 50 کروڑ ہے اور آئندہ مالی سال میں ٹرانسپورٹ کیلئے 13ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ آئندہ مالی سال میں ٹرانسپورٹ کیلئے ابتدائی طور پر 34 ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔

 

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو تاحال موصول شدہ حتمی تجویز میں ٹرانسپورٹ کیلئے بجٹ 13 ارب مختص کرنے کی تجویز حتمی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کا بجٹ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی خرچ کیا جائے گا، اور بجٹ مین کٹوتی سے مختلف ترقیاتی منصوبے متاثر ہونگے، گزشتہ 4 سال میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا 80 فیصد سے زائد بجٹ صرف اورنج لائن ٹرین پر خرچ ہوا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں