مہنگائی بڑا مسئلہ، حکومت پریشان، تیل قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکتے: مشیر خزانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک مسئلہ ہے جس پر حکومت پریشان ہے۔ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں مشیر خزانہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ حکومت اکیلے اقتصادی ترقی نہیں کرسکتی۔ چند ہفتوں میں بجٹ آنے والا ہے، معاشی فریم ورک تشکیل دینا ہو گا اور مالی خسارے کو کم کرنا ہے۔ گزشتہ 13 سالوں میں کسی کمپنی کی نج کاری نہیں کی گئی۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک مسئلہ ہے جس پر حکومت پریشان ہے۔ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے۔ جس کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح ترجیح ہو گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں