وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،فنانس بل 20-2019 کی منظوری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ نے فنانس بل 20-2019 کی منظوری دے دی۔ بجٹ میں پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب کے ٹیکس محصوالات کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ وائز اضافہ کی منظوری دی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے فنانس بل 20-2019 کی منظوری دے دی، کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ وائز اضافہ کی منظوری دی گئی، فریڈ ایک سے 16 کی تنخواہوں 10 فیصد ہو گا، گریڈ 17 سے 20 کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ ہو گا، گریڈ 20 سے 22 کے افسروان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، وزراء کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی ہوگی، کابینہ نے منظوری دے دی۔

 

کابینہ کے اجلاس میں وزیرمملکت حماد اظہر وفاقی بجٹ پیش کریں گے، مزدور کی کم سے کم اجرت مقرر، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ نئے مالی سال میں تین ہزار ارب کا بجٹ خسارہ ہو گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ ترقیاتی کاموان کے لئے 951 ارب روپے مقرر، وفاقی کابینہ نے منظوری، ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دے دی، بجٹ میں پانچ ہزار پانچ سو پچاس ارب کے ٹیکس محصوالات کا ہدف مقرر کیا گیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں