'یہ آفس ہے، خارش کرنا، اونچی آواز میں بولنا منع ہے' محکمہ خزانہ پنجاب کے دفتری ضوابط جاری

لاہور (ادریس شیخ) خبردار، ہوشیار، دھیان سے یہ آفس ہے، خارش کرنا، اونچی آواز میں بولنا منع ہے۔ اگر بیمار ہیں تو چھٹی کرلیں مگر کھڑے ہونے یا بیٹھنے کے علاوہ وقت گزاری قبول نہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب میں دفتری نظم و ضبط سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجا ب کی جانب سے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کھانسے، اونچی آواز میں بولنے سے گریز کریں، اگر بیمار ہیں تو چھٹی کر لیں۔

ملازمین کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ دفتری اوقات میں وہ گلے سے کسی قسم کی آواز نہ نکالیں،اگر خارش ہو رہی ہو تو خارش نہ کریں، اگر فون آئے تو فوری جواب دیں، ورنہ کاروائی ہو گی۔

دفتر میں اونچی آواز میں بولنے، چیخنے چلانے، کھانسے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، ٹی وی دیکھنے اور وائی فائی سے تصاویر ڈائون لوڈ کرنے کی بھی ممانعت، آہ بھرنے پر بھی پابندی لگ گئی۔ بیماری کی حالت میں چھٹی کرنے کی اجازت مگر کھڑے یا بیٹھنے کے علاوہ کسی بھی تیسری پوزیشن میں دفتر میں موجود ہونے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ملازمین نے غیر فطری ہدایت نامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں