نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر ٹیکس آدھا کر دیا گیا ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ حکومت نے چیلنج قبول کیا، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے ۔ 50 لاکھ  گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہوگا۔ ہر شہری کو چھت دینا وزیراعظم کا خواب ہے۔

 

'نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم' کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ حکومت نے چیلنج قبول کیا، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے ۔ 50 لاکھ  گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہوگا۔ ہر شہری کو چھت دینا وزیراعظم کا خواب ہے۔ ہاؤسنگ منصوبے سے 40 صنعتوں کو فروغ ملےگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ کسی کام کا آغاز کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ ہاؤسنگ منصوبے پر ٹیکس آدھا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔ گزشتہ 10 سال کے حکمرانوں پر ترس آتا ہے۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں