جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا: وزیرخزانہ اسد عمر

پشاور (پبلک نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو گا۔

 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لکی مروت اور کوہاٹ میں گیس بر آمد ہوئی۔ بلوچستان سے آنے والی بیلٹ میں بہت سی معدنیات ہیں۔ کے پی کے میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں۔ دریافت ہونے والی گیس پر پہلا حق صوبہ کا ہے۔ ہائیڈل اور گیس سیکٹر کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ برآمدات میں اضافے سے معیشت مضبوط ہو گی۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈیا کا آدھا الیکشن پاکستان مخالف ایجنڈے پر ہوتا ہے۔ افغان امن کے لیے پاکستان ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم سیاحت کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں۔

 

 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہنا چاہیے۔ بھارت کے ساتھ ہمارے بہت سے مسائل ہیں۔ مسائل حل ہونے کے بعد بھارت سے تجارت ہو سکتی ہے۔ چاہتے ہیں ٹیکس کلیکشن میں آسانیاں پیدا ہوں۔ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریفارمز، ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ کار آسان ہو گا۔

 

آئی ایم ایف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں