منی بجٹ کیلئے وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کا متن تیار کر لیا گیا، ذرائع

اسلام آباد (راجہ عثمان) منی بجٹ کے لیے وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کا متن تیار کر لیا گیا ہے۔ منی بجٹ 23 جنوری کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ کے لیے وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کا متن تیار کر لیا گیا۔ ملک میں معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسد عمر ترسیلات زر میں اضافہ اور برآمدات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی کے حوالے سے ایوان کو بتایا جائے گا۔ منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کیلئے ٹیکس مراعات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ شیئرز کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس کے خاتمے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسوں میں کمی کی تجویز، برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات، برآمد کنندگان کے لیے ری فنڈز کی فراہمی کا اعلان، نئے آسان کاروباری اقدامات، آسان کاروبار سے متعلق اصلاحات منی بجٹ تقریر کے متن میں شامل ہیں۔

منی بجٹ میں جائیداد کے تنازعات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرنے کی تجویز اور اراضی کے لین دین میں ای رجسڑی، آن لائن فرد کی سہولیات منی بجٹ میں متعارف کرانے کی تجویز بھی اسد عمر کی تقریر کا حصہ ہو گی۔

ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لیے اقدامات کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل، سرحدوں پر ڈیوٹی ٹیکسسز کی آن لائن ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل جبکہ کسٹم پروسسنگ ٹائم میں پچاس فیصد تک کمی لانے کی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منی بجٹ سے متعلق وزیر خزانہ اسد کی تقریر کے دوران دوست ممالک سے ملنے والی امداد سے متعلق بھی ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں