بیوی کو کندھوں پر اٹھا کردوڑنے کا انوکھا کھیل

 

فن لینڈ: لیتھوینیا کے جوڑے نے بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

 

فن لینڈ میں بیوی کو کندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا مقابلا ہوا۔ جس میں آسٹریلیا، جرمنی اور فرانس سمیت درجنوں ممالک کے جوڑوں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں کندھے پراٹھا کردوڑنے کے ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرنا تھا۔

 

اس انوکھے مقابلے میں شوہروں کے لیے 17سال سے بڑی اور کم از کم 43 کلو گرام وزنی بیویوں کو کندھے پر سوار کر کے دوڑنا ہوتا ھےـ اس کھیل کا آغاز فن لینڈ کی تاریخی کہانی  سے متاثرہو کر ہوا۔ جس میں علاقے کے رہاہشی ڈاکوؤں کے حملے پر بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر محفوظ جگہ تک پہنچتے تھے۔

 

لیتھوینیا کے جوڑے نے عالمی ریکاڑد قائم کرتے ہوئے  یہ مقابلہ صرف 1 منٹ 6.72 سیکنڈ میں مکمل کردیا۔ اس جوڑے نے یہ ریکاڑد پچھلے سال جیتنے والے جوڑے سے صرف ایک سیکنڈ کے 10 ویں حصے سے زیادہ کے فرق سے قائم کیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں