نواز شریف کی جیل واپسی پر لیگی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل واپسی پر لیگی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج، مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں سب انسپکٹر امجد قمر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق لیگی کارکنان نے نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا۔ لیگی کارکنان نے گاڑیوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا رکھے تھے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ لیگی کارکنان سپیکر میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔ مقدمہ میں ن لیگ کے 14 سو سے 15 سو نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں