"شہبازشریف کی بیماری ڈرامہ، ایک بھائی فرار، دوسرا تیاریوں میں ہے"

پبلک نیوز: شہباز شریف کی وطن سے طویل رخصت اور چئیرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبرداری سیاسی مخالفین کو کھلنے لگی ہے، وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انکے واپس نا آنے کی اطلاع دی، مراد سعید نے خاندان سمیت فرار ہونے کا طعنہ دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف لندن میں قیام طویل ہونے اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں سے دستبرداری کے بعد تنقید کی زد میں آ گئے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ اطلاعات تھیں شہباز شریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے۔ وہ لندن میں اپنی کرپشن دفن کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے پھبتی کسی کہ شہباز شریف رفو چکر ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان کے سمدھی ان کے بچےتو پہلے ہی بیرون ملک فرار ہیں۔ ٹی ٹی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شہباز شریف بھی چلے گئے۔یہ سب بھاگ رہے ہیں۔ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پیش ہو کر اپنی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کرائی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کی عہدوں سے دستبرداری کے بعد سیاسی پنڈت اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ شہباز شریف کی جلد واپسی ممکن نہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں