وزیراعظم نے عالمی سطح پر مودی کے مؤقف کو شکست دی، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں کلیدی کردار ہے۔ کشمیریوں کو جمہوری آئینی حق ملنے تک پاکستان کھڑا رہے گا۔ کابینہ اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔ پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

 

معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر مودی کے مؤقف کو شکست دی ہے۔ کشمیریوں کو جمہوری آئینی حق ملنے تک پاکستان کھڑا رہے گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جی آئی ڈی سی میں کوئی نئی چیز نہیں۔ 2011 کی حکومت نے جی آئی ڈی سی لگایا۔ جی آئی ڈی سی ایشو حل کرنا چاہتے تھے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ سپریم کورٹ نے 2013-14 میں جی آئی ڈی سی کی وصولی روک دی تھی۔ سپریم کورٹ نے217ارب روپے کی وصولی روکی تھی۔

 

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جی آئی ڈی سی کی کل رقم 471 ارب روپے بنتی تھی۔ جی آئی ڈی سی میں کسی کو رعایت نہیں دی گئی۔ حکومت چاہتی ہے کھاد کی قیمتوں میں کمی ہو۔ موجودہ آرڈیننس شفاف طریقے سے لایا گیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں