ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی داتا دربار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے، داتا دربار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے داتا دربار لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، مزاروں اور ولیوں کی آرام گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور پاکستان دشمن ہیں۔ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم، ہماری بہادر مسلح افواج، رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے، اسے شکست دے کر رہیں گے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت دے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں