مریم نواز نے پہلے باپ کی سیاست ناکام کی، آج اس کا جلوس نکال رہی ہے: فردوس

پبلک نیوز: معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے نواز شریف کو مجرم ٹھہرایا، وہ  آمدن سے زائد اثاثوں کا جواب دینے میں ناکام رہے۔ شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام اور نظام کو دھوکہ دے کر اپنے مظموم عزائم حاصل کرنے کی کوشش کی۔

وہ شاید اب بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوگوں کو بیوقوف بنا لیں گے۔ ان کا خیال تھا کہ مجمع اکٹھا کر کے این آر او کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ 2018 کے انتخابات کی طرح عوام نے ان کے جلوس اور ریلی کو بھی مسترد کر دیا۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں،انہیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا،میاں صاحب کو اپنے کیے کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

پہلے س سیاسی کارکنان اپنے رہنماؤں کو بے گناہ ثابت ہونے پر جلوس کی شکل میں جیل سے لاتے تھے۔ لیکن ن لیگ  الٹی گنگا بہا رہی ہے۔ بیٹوں نے پیچھے پلٹ کر والد کا حال نہیں پوچھا۔ چھوٹے بھائی نے جب دیکھا کہ نواز شریف جیل ہی جائیں گے تو وہ بھی چھوڑ کر ملک سے ہی بھاگ نکلا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے نواز شریف کی جیل واپسی پر ریلی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صاحبزادی نے پہلے والد کی سیاست ناکام کی اور آج والد کا جلوس نکال رہی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں