وزیراعظم عمران خان بہت جلد پولیس ریفارمز پروگرام لا رہے ہیں:فردوس عاشق

اسلام آباد(پبلک نیوز) رہنماء تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کی ننھی فرشتہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے علی پور فراش آمد۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہماری بیٹیاں معاشرے کے رویوں کے استحصال کا شکار ہو رہی ہیں۔

 

رہنماء تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کی ننھی فرشتہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے علی پور فراش آمد ہوئی، جہاں پر انہوں نے ننھی فرشتہ کے خاندان والوں سے اظہار تعزیت کی، وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرشتہ صرف اس خاندان کی نہیں ہم سب کی بیٹی تھی، ملزمان کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بدقسمت واقعہ ہماری روایات کمزور کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمت واقعہ ہمارا سسٹم کمزور ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بہت جلد پولیس ریفارمز پروگرام لا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے نظام بہتر کرنے کی جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ اداروں کو بہتر کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس ذہنی کرب میں مبتلا خاندان کو باور کرانے آئی ہوں ہیں۔ ہماری بیٹیاں معاشرے کے رویوں کے استحصال کا شکار ہو رہی ہیں۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہوزیراعظم سمیت ہم سب اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ قوانین میں جو خلا ہے اس کو کور کرنا ہے۔ قانون پر عمدرآمد کروانا ہماری ذمہ داری ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کرنی ہے، ہم اس خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تو آتے ہیں لیکن اپیل کرتی ہوں کہ اس فورم کو سیاست کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ اللہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں