مدارس کو محکمہ تعلیم سے منسلک کیا جائے گا نہ کہ ماتحت: فردوس عاشق

اسلام آباد (پبلک نیوز) چائے بسکٹ پر پابندی، ریفریشمنٹ بجٹ بھی ختم کر دیا گیا۔ سید فیصل الرشید جعفری کو کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگنگ عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا۔ مدارس کو ریگولر کرنے بعد محکمہ تعلیم سے منسلک کیا جائے گا نہ کہ ماتحت۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ لوڈشیدنگ کے خاتمے کے لیے ترجیحات طے کی گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ 30ہزارمدارس کی رجسٹریشن کی بات کی گئی۔

مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے ذریعے ہوگی۔ تمام مدارس کی ون ونڈو رجسٹریشن ہو گی۔ مدارس کے بچوں کا حق ہے انہیں اچھی تعلیم ملے۔ سحروافطارمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام آباد:آئندہ بجٹ قومی امنگوں کاترجمان ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سات سے پندرہ ارب روپے کی ادویات کی قیمتیں واپس کرنے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر کسی ہر کسی کو افسردگی ہوئی۔

نواز شریف کے ریلی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل ہونے پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجرم کو شاہانہ انداز سے جیل لایا جارہا ہے۔ سزایافتہ مجرم اور قیدی کو جلوس میں جیل لیجانا لمحہ فکریہ ہے۔ انوکھا لاڈلا قیدی ہے، نواز شریف چاہتے ہیں ان کو قیدی نہ کہا جائے۔ قیدی کو قیدی نہ کہیں تو پھر اور کیا کہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں