وزیراعظم کی ہدایت ہے صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا کی جائیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چائیں۔ وزارت اطلاعات کے ذمے آج کی تاریخ تک میڈیا کے کوئی واجبات نہیں۔

 

وزیر اعظم  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تمام میڈیا تنظمیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں۔ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چائیے۔ وزارت اطلاعات کے ذمے آج کی تاریخ تک میڈیا کے کوئی واجبات نہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے ساتھ بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے مشاورت کی۔

 

وزیراعظم نے ہدایت کہ سابقہ حکومت نے مجھے ہارانے کے لیے جو میڈیا میں اشتہار دئیے اس کی ادائیگی بھی موجودہ حکومت کرے گی۔ پنجاب حکومت کے ذمے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ستاون کروڑ واجب ادا ہیں۔ وفاق کے ذمے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اشتہارات کے مد میں ایک ارب دس کروڑ روپے واجبات ہیں۔

 

خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے سب سے کم دس کروڑ واجبات ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ سارے واجبات موجودہ حکومت ادا کرے گی۔ یہ ادائیگیاں مشروط ہوں گی کہ میڈیا مالکان کو اسی وقت ادائیگی ہو گی جب وہ اپنے میڈیا ورکرز کو تنخوائیں ادا کریں گے۔ یہ ادائیگیاں اقساط میں ہوں گی۔ پہلی قسط عید سے پہلے ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کی روکی ہوئی تنخواوں کی ادائیگیاں ممکن ہو سکیں۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں