معافی مانگنے کی خبر من گھڑت اور جھوٹی، کومنٹس کو سرور خان کیساتھ جوڑا گیا، فردوس عاشق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے کومنٹس کو جان بوجھ کر سرور خان کے ساتھ جوڑا گیا۔ معافی مانگنے کی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے۔ سکرپٹ انجینئرڈ تھا۔ میڈیا کو خبریں پلانٹ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری صفوں میں بھی گھس بیٹھیے موجود ہیں۔ اس قسم کی خبریں پھیلا کر کارکنوں میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔

کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو یکساں حقوق اور فوری انصاف اور کرپشن سے پاکستان کے نعرے کے ساتھ عمران خان نکلے تھے۔ جس نظام کو عمران خان نے چیلنج کیا تھا اس کے حل کیلئے کام کرنا ہے۔

عمران خان کی جدو جہد کے نتیجے میں پاکستان قائد اعظم کا پاکستان بنے گا۔ پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں عمران خان کا ساتھ دیں۔ عمران خان نے آج سے 23 سال پہلے جو پودا لگایا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے۔ عمران خان نے نوجوانوں کو متحرک کیا اور آج وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

عمران خان کی جدو جہد  کا پھل عوام کو ضرور ملے گا۔ ہم پر امید ہیں کہ عمران خان پاکستان کو مدینے کی طرز پر لے کر چلیں گے۔ کارکنوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ میڈیا نے 22 سال عمران خان کاساتھ دیا اس پر میڈیا کا شکریہ۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں