مریم اورنگزیب کے نفسیاتی علاج کیلئے میں کافی ہوں: فردوس عاشق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب راج کماری کی کنیز ہے۔ عوام کےدرد کا ذکر کرنے والے سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے نفسیاتی علاج کے لیے میں کافی ہوں۔ پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مریم صفدر کو نااہل کیا۔ مریم صفدر بیرونی ایجنڈے پر منتخب حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔ چارٹر طیاروں اور منٹرل واٹر پینے والےعوام کے درد کی بات کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج فادرز ڈے ہے۔ قوم کوسمجھ جاناچاہیے۔ دونوں کے ابوکارستانیوں کا حساب دینے اصل جگہ پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیادت ایک نابالغ شخص کےپاس ہے۔ نابالغ اپوزیشن کےپاس سوائےشورمچانےکےاور کچھ نہیں۔ حکومت اتحادیوں کےساتھ مل کربجٹ منظورکرلے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی اداکاروں سے حساب لینے آئی ہے۔ سیاسی یتیموں کاٹولہ ہاتھ ملتارہ جائےگا،کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مولانافضل الرحمان کےاحساس محرومی کاشدت سےاحساس ہے۔ مولانافضل الرحمان پہلی بارسرکاری سہولتوں سےمحروم ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سرکاری سےذاتی پیکج پرآگئےہیں۔ پارلیمنٹ نہ آنے والی پارلیمنٹ کو غیرنمائندہ کہنے کا حق نہیں رکھتیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں