اپوزیشن قائدین جیل کے ڈر سے اجتماعی بیماری کا شکار ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے قرضے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے لیے جبکہ عمران خان ان کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اکاؤنٹس ٹیکس چورں اور بے نامی داروں کے نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 30جون سے پہلے اپوزیشن کی چیخیں، چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہے اور اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وزیراعظم کا موقف درست ہے۔ ابھی تو 30 جون نہیں آیا اپوزیشن کی چیخوں کی آواز ابھی سے آنا شروع ہو گئی ہے۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے قرضے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے لیے لیے جبکہ عمران خان ان کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام صنعت کاروں اور تاجروں سے اپیل ہے کہ وزیراعظم کے پیغام کا جواب اثاثے ظاہر کر کے دیں اور ٹیکس ریفارمز ایجنڈے کا حصہ بنیں۔ اپوزیشن سے جب بھی کرپشن کی بات کریں تو وہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن کا دعوی کرتی ہے کہ ہمارے منصوبے چوری کیے جا رہے ہیں، تو دوسری جانب انہی منصوبوں پر تنقید کرتی ہے۔ اپوزیشن سیاسی منافقت کا شکار ہے۔ اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قیصدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی چوکیداری کریں۔ اپوزیشن قائدین جیل کے ڈر سے اجتماعی بیماری کا شکار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کی وجہ سے حسد اور بعض کا شکار ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہو، معیشت ٹھیک ہو گئی تو اپوزیشن کا سیاسی پتہ کٹ جائے گا، انہیں معلوم ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان کا سیاسی پتہ کٹ جائے گا۔ اپوزیشن قائدین اپنے مفرور اور بیرون ملک چھپے ہوئے رہنماؤں، دامادوں اور بچوں کو پاکستان واپس لائیں اور عدالتوں میں پیش کریں۔ ماضی گواہ ہے کہ پارلیمنٹ میں کھٹرے ہو کر جھوٹ بولنا شریف برادران کا شیوا ہے، نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بولا گیا چھوٹ عدالت نے پکڑ لیا، جن کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے جھوٹا قرار دیا۔ ان کا عمران خان پر انگلی اٹھانا بے معانی ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں