شہباز شریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں، فردوس عاشق اعوان

 

لاہور(پبلک نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخلوق کا استحصال کرنے والوں کی شام غریباں ہے۔ حکومت اورعمران خان پر الزام تراشیاں بے بنیاد ہیں۔ ادارے آزاد ہیں اور شفاف انداز میں کام کر رہے ہیں۔ شہباز شریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔ وزیراعظم قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 

 

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سے ان کے چہرے کا رنگ زرد پڑگیا۔ مخلوق کا استحصال کرنے والوں کی شام غریباں ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی خواہش تھی کہ ان کو گرفتار کیا جائے۔ نیب سے بلاوا اور نیب سے فرار الگ چیزیں ہیں۔ حکومت اورعمران خان پر الزام تراشیاں بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے۔ قانون کو تابع رکھنے والوں کو قانون کے تابع ہونا پڑ رہا ہے۔ جس کا دامن صاف ہو اس کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ادارے آزاد ہیں اور شفاف انداز میں کام کر رہے ہیں۔

 

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپنے بیٹے اور داماد کو واپس لانا چاہیے۔ شہباز شریف میڈیا کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔ وزیراعظم قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیرجنگلات بھی نیب کی تحویل میں ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں