اصل مسئلہ ووٹ نہیں نوٹ، ن لیگ کے بیانیے بدلتے  رہتے ہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حالات و واقعات کے مطابق ن لیگ کے بیانیے بدلتے رہتے ہیں۔ ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے۔

مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل ن لیگ والوں کا بیانیہ صرف ایک ہے کہ ہمیں جانے دو۔ دراصل ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بیانیہ سمیت لندن میں ہیں جبکہ بڑے میاں صاحب اپنے بیانیہ کے ہمراہ جیل میں ہیں۔

مشیر اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کو تحفظ اور عزت دینے کی بات ہو رہی ہے۔ اصل مسئلہ ووٹ نہیں، نوٹ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں