میڈیا حکومت کا ساتھ دے اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے: فردوس عاشق

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور کے گردونواح سے آنے والے مزدوروں کے لیے پناہ گاہ نئے پاکستان کا حصہ ہے۔ سابقہ حکمران غربت کو ختم نہ کر سکے، کرپشن میں اضافہ کیا اور انہوں نے معاشی دہشت گردی بھی کی۔ عمران خان کی موجودہ حکومت غریبوں کی خیر خواہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزدور جو فٹ پاتھ پر سو جاتے تھے ان کو سر ڈھانپنے کے لیے چھت مہیا کی ہے۔ تخت لاہور نے اپنے لیے سوچا قوم کے بچوں کے لیے کچھ نہیں سوچا۔ مہنگائی کی زد میں آئی ہوئی عوام کے مسائل کے حل کے لیے میڈیا حکومت کا ساتھ دے اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالو ں میں غربت کو کیوں ختم نییں کیا گیا عمران خان سٹیٹس کو ہے اور غریب کا ساتھی ہے۔ لانگ ٹرم پالیسیو ں پر عمل پیرا ہیں اور اس وجہ سے کڑوی گولیاں نگل رہے ہیں۔ کرپشن کے وائرسکو ختم کرنے کے لیے چھوٹی گولیاں نہیں کیمو تھراپی کی ضرورت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وقتی طور پر آئی ایم ایف کڑوی گولی ہے لیکن اس کے دور رس نتائج برامد ہوں گے۔ 2 سال کا حکومت نے نہیں کیا شارٹ ٹم نہیں لانگ ٹرم جارہے ہیں۔ 216 ارب کی سبسڈی بجلی پر حکومت نے بوجھ اپنے اوپر لیا ہے۔ حکومت احساس پروگرام جیسے فلاحی منصوبے بھی شروع کیے ہوئے ہے۔

مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ میڈیا میں اضطراب سے وزیراعظم بھی آگاہ ہے۔ حکومت اشتہارات دے رہی ہے۔ ایک اعشاریہ نو بلین کے اشتہارات دیئے۔ ماضی میں میڈیا مالکان کے لیے خزانے کھولے گئے لیکن انہوں نے میڈیا کارکنوں کے لیے کوئی فنڈ نہیں دیا اور اب کی حکومت مکمل ادائیگیاں کر رہی ہے۔ حکومت میڈیا ورکرز کے حقوق کی ضامن ہے، انٹیرم ویج بورڈ ایوارڈ بھی نافذ کیا جائے گا۔

ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اس میں ریونیو جنریشن پالیسی نہیں ہے۔ اس وجہ سے نئی ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کرنے جارہے ہیں۔ سرمایہ دار اور صنعت کار کو سسٹم کا حصہ بنانے جارہے ہیں۔

اپوزیشن کڑوی گولیاں نہیں، قرضوں کے انجکشن لگائے اس وجہ سے کیموتھراپی کر رہے ہیں۔ ریفارم اور ریلیف لارہے ہیں۔ اپوزیشن کے پاس کوئی چورن نہیں، بس افطاریوں کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ ماضی میں کابینہ سے استعفی دیا۔ کسی پارٹی نہیں عوام کے ساتھ ہوں۔ا

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں