افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد(پبلک نیوز) فردوس عاشق اعوان نے بلاؤل بھٹو کی افطار پارٹی کو حکومت مخالف سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں فیصل جاوید اور فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کی افطار پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور افطار پارٹی کو حکومت کے خلاف سازش قرار دے دیا، اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ کوئی نئی بات نہیں وہ ہمیشہ سے ایک ہیں اور ان کی پالیسیاں بھی ایک جیسی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ لٹیروں کا اتحاد ہے، لوگ انہیں پہلے ہی مسترد کر چکے، جتنی مرضی اکٹھی افطاریاں کر لیں، عمران خان ان کو این آر او نہیں دیں گے۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا افطار پارٹی کے بارے میں کہنا تھا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے، یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں