عمران خان لیڈر بن کے پاکستانی قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہمیں سیاسی نہیں قومی مفاد عزیز ہے۔ میڈیا کے مسائل سے حکومت آگاہ ہے۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ اے پی پی کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات کا کام منفی پروپیگنڈے کے خلاف جنگ لڑنا ہے۔ اے پی پی کو ایک فعال ادارہ بنانا ہے۔ عمران خان لیڈر بن کے پاکستانی قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی بھرتیاں اداروں کی تنزلی کا باعث بنتی ہیں، ہمیں سیاسی نہیں قومی مفاد عزیز ہے، اداروں کو سیاست زدہ کرنے سے ان کا اصل کام متاثر ہوتا ہے، میڈیا کے مسائل سے حکومت آگاہ ہے، میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کارڈز کا حصہ بنا رہے ہیں۔ صحافی اور پاکستان بھر میں کام کرنے والی صحافی تنظیمیں اور پریس کلب ان سے ہم مشاورت کرے کے لسٹیں لے رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرہو یا سیاسی لیڈر سیاسی نشے کے بغیر اس کی زندگی ادھوری ہے، میں خود اس نشے کا شکار ہوں، اس نشے کو عوامی فلاح بہبود کا نشہ بنائے۔اداروں کو استحکام دینا اور ایک رول ماڈل بنانا یہ آپ کی ذمہ داری ہے، انشا اللہ ہم نے مل کر اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہے۔ اداروں کو اپنا اپنا کام کرنے دیتے ہیں، جو گلٹی ہے وہ جانے عدالتیں جانے، لیکن جہاں اپوزیشن کا رول ہے ہمارے ساتھ بیٹھے عوام ہمارے ساتھ توقعات لگائے ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مل کر کام کریں۔

عطاء سبحانی  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں