نئے پاکستان میں ادارے با اختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے؟

 

موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے؟ جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔ نئے پاکستان میں ادارے با اختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔

 

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں