یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے، فردوس عاشق اعوان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

 

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں