عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، فردوس عاشق اعوان

پبلک نیوز: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ عمران خان نے جدوجہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق فردوس اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی۔ فردوس اعوان نے لکھا وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا ہے۔

 

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران جواب دہ ہوں گئے۔ کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں اور محروموں پر خرچ کرے۔ عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں