سابقہ حکومتوں کی وجہ سےملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچا: فردوس عاشق

راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے  کہ مہنگائی ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ مہنگائی کن لوگوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پچھلے دور حکومت میں حکمرانوں نے  ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا۔ عمران خان غریب عوام کی آواز بن کر سامنے آئے۔

شہر اقتدار کے ہمسایہ شہر میں پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر یہاں پناہ گاہ کے دورے پر آئی ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں نے ہدایات کی تھیں کہ وفاقی وزیرا افطاری اور سحری میں لوگوں میں نظر آئے۔ پناہ گاہیں بنانے کا ویژن عمران خان اور ان کی اہلیہ کا تھا۔ غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنا یہ عمران خان کا وژن تھا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ عمران خان غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ہی  ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ لوگ پناہ گاہوں کی بجائے اپنے گھروں میں مقیم ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے تنقید بلا جواز ہے، انہیں اپنے دورحکومت کا حساب بھی دینا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں