عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے شیشے میں اپنی شکلیں دیکھیں: فردوس عاشق

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی استحصالی کے لیے حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی اب لاہور میں مزید متحرک ہو گی۔ پنجاب 60 فیصد پاکستان ہے لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ ورکر زکریا بٹ کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر انھوں نے مبارکباد دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت اپنا 5 سال کا روڈ میپ شئیر کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ چور دروازے سے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے دوسروں سے تقریب رونمائی کرا کے طفیلی سیاست کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو مضبوط کررہے ہیں۔ اب صرف عوام کے حقوق اور پاکستان کے بھلائی کیلئے سیاست ہو گی۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جب لاہور جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگتا ہے۔ حکومت پر تنقید سیاسی بونے کر رہے ہیں۔ عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے شیشے میں اپنی شکلیں دیکھیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں